لندن (پی این آئی) سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے خواجہ آصف کے ساتھ بدتمیزی کے واقعے پر ردعمل دے دیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق لندن میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ کارکنوں کی جماعت کےلیے خدمات قابل تعریف ہیں، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں بہتر آرہی ہے، ملک آگے کی جانب بڑھ رہا ہے۔وزیر دفاع کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے پر نواز شریف نے کہا کہ میں خواجہ آصف کو کالج کے زمانے سے جانتا ہوں، یہ مرد مجاہد ہیں، جہاں کھڑے ہوجاتے ہیں، پھر بیٹھتے نہیں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے ہمیشہ ہر صورت حال کا جواں مردی سے مقابلہ کیا ہے۔
نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ جن لوگوں نے خواجہ صاحب کے ساتھ یہ حرکت کی، ان کے نصیب میں یہی ہے، لوگوں کے پیچھے بھاگنا، یہی ان کی ٹریننگ اور گرومنگ کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نصیب میں پاکستانی قوم کی خدمت لکھی ہے، ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے۔سابق وزیراعظم نے بانی پی ٹی آئی پر تنقید کی اور کہا کہ اللّٰہ نے موقع دیا تھا، آپ وزیراعظم بنے، آپ کی پارٹی پاور میں لائی گئی، آپ نے کون سا کام کیا کہ فخر سے کہہ سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں