تحریک انصاف کا امریکی لابنگ فرم کے ساتھ معاہدہ منظر عام پر آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )کا امریکی لابنگ فرم کے ساتھ معاہدہ منظر عام پر آگیا ہے۔

امریکی غلامی سے نجات کا نعرہ لگانے والی تحریک انصاف نے امریکا میں 40 ہزار ڈالرز ماہانہ (تقریبا 1 کروڑ پاکستانی روپے) پر ایک لابنگ فرم کی خدمات حاصل کی ہیں، جو تحریک انصاف کیلیے امریکی ایوانوں میں نرم گوشہ پیدا کرے گی۔تحریک انصاف اور لابنگ فارم کے معاہدے کی تفصیلات کے مطابق، یہ فرم تحریک انصاف کو پاکستان میں امریکا کا وفادار ظاہر کرے گی، اور انہیں مستقبل میں تحریک انصاف کی جانب سے امریکی مفادات کے مکمل تحفظ کی یقین دہانی کروائے گی۔

تحریک انصاف نے اس لابنگ فرم کے ذریعے ماضی میں اپنے امریکا مخالف بیانات پر امریکا سے معافی مانگی ہے، پڑوسی ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں امریکا کا مفاد مقدم رکھنے کی یقین دھانی کروائی ہے، اور پاکستان میں دوست ممالک کی اس سرمایہ کاری (مثلا CPEC) پر بھی نظر ثانی کا یقین دلایا ہے جو امریکی مفادات کے خلاف ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ تحریک انصاف پاکستانی عوام کو امریکی مفادات کے جواب میں ایبسولیوٹلی ناٹ کا چورن دے رہی ہے، جبکہ یہی جماعت مغربی و یہودی لابی کو قسمیں کھا کر اپنی وفاداری کا یقین دلوا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close