حکومت کو ’ٹف‘ ٹائم دینے کیلئے بانی پی ٹی آئی کا اہم پلان سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان نے قوم کے لئے اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا میرے پاکستانیو! میں نے جتنا ہو سکا ملک و قوم کی خاطر ہر قربانی دی، اور انشاء اللہ خون کے آخری قطرے تک آپ کی حقیقی آزادی کے لیے لڑتا رہوں گا۔

تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم عمران خان نےاڈیالہ جیل سے پاکستانی قوم کے نام پیغام میں کہا کہ ’ یہ جنگ صرف عمران خان کی نہیں، پوری قوم کی ہے،اگر ہم آج اس ظلم و ستم کے خلاف کھڑے نہ ہوئے تو ہماری آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی، جمہور کی طاقت سے ظلم کے نظام کے خاتمے کا وقت آ پہنچا ہے، انشاء اللہ! آج میں احتجاج کی فائنل کال دے رہا ہوں، 24 نومبر کو آپ سب نے اسلام آباد پہنچنا ہے۔

26 آئینی ترمیم کے ذریعے 10 سال کے لئے غیر اعلانیہ مارشل لاء لگا دیا گیا ہے،ملک میں بوگس پارلیمنٹ، بوگس وزیراعظم، بوگس صدر اور بوگس جمہوریت ہے، اس وقت جنرل مشرف سے زیادہ خوفناک ڈکٹیٹر شپ قائم ہے، قانون کی بالادستی جمہوریت آزادی اور ملک کے مستقبل کو ختم کر دیا گیا ہے،اپنے سہولت کاروں کی مدد سے مینڈیٹ چوری کر کے ملک پر قابض مافیا کے زیر انتظام جاری فسطائیت کے نظام، آئین و قانون اور عدلیہ پر مسلسل حملوں، ہمارے بے گناہ لوگوں کو زندان میں میں ڈالنے والی جعلی حکومت کو بتانا ہو گا کہ قوم کو یہ سب نامنظور ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close