بیرون ملک خواجہ آصف کو گالیاں اور دھمکیاں، ویڈیو منظر عام پر آگئی

لندن (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف کو گالیوں اور چاقو حملے کی دھمکیوں کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

جیو نیوز کے مطابق لندن گراؤنڈسٹیشن پر نامعلوم شخص نےخواجہ آصف کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں چاقو حملے کی دھمکی دی، خواجہ آصف کے قریبی ذرائع نے واقعےکی تصدیق کردی ہے۔خواجہ آصف کے قریبی ذرائع نے جیونیوز کو تصدیق کی ہےکہ دھمکیوں اور گالیوں کی ویڈیو حقیقی اور چند روز پرانی ہے۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل چند افراد نے لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ کیا تھا، مشتعل افراد نے قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے نعرے بازی کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close