ضمانت منظور، پی ٹی آئی کیلئے خوشخبری

اسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ نے 9مئی توڑپھوڑ کیس میں پی ٹی آئی رہنما امتیاز شیخ کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 9مئی توڑپھوڑ کیس میں پی ٹی آئی رہنما امتیاز شیخ کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کےفیصلے پر حیرت کا اظہارکیا۔جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت خارج کی یا ٹرائل کا ہی فیصلہ سنا دیا؟ضمانت کے فیصلے میں اس طرح شواہد کو زیربحث نہیں لایا جاتا، وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ میرے موکل کا نام ایف آئی آر میں شامل نہیں،ضمنی رپورٹ میں کئی ماہ بعد شیخ امتیاز کا نام ملزمان میں شامل لیاگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں