پی ٹی آئی نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی بخاری نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کا فیصلہ سپریم کورٹ چیلنج کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست میں موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے ٹریبونل کو تبدیل کرنے کا فیصلہ دیا لیکن ٹریبونل کی تبدیلی کیلئے چیف جسٹس سے مشاورت نہیں کی۔درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی پر الیکشن کمیشن کا 10 جون کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 19 ستمبر کے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔علی بخاری نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر پہلے ٹریبونل کو بحال کیا جائے۔

وفاقی وزیر دفاع و شہری ہوابازی خواجہ محمد آصف کی طرف سے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ کو مزید کامیاب بنانے کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری الیکشن ٹریبونل کی سربراہی کر رہے تھے اور ن لیگی امیدواروں نے جسٹس جہانگیری ٹریبونل کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے لیگی امیدواروں کی درخواست پر ٹریبونل کو تبدیل کر دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close