بانی پی ٹی آئی کو ایک اور کیس میں ریلیف مل گیا

اسلام آباد(پی این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان ودیگر سیاسی رہنماؤں کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے ایک اور کیس میں ریلیف مل گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان، اسد قیصر، سیف اللہ نیازی، شیخ رشید، صداقت عباسی، فیصل جاوید، علی نواز کیس سے بری ہو گئے،جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی و دیگر کیخلاف 20اگست2022کو تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں