پی ٹی آئی میں گروپ بندی؟ شیر افضل مروت کا تہلکہ خیز انکشاف

پشاور(پی این آئی)پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہاہے کہ پی ٹی آئی میں مرکزی سطح پر کچھ گروپ بنے ہوئے ہیں،گروپوںمیں شامل لوگ ہر وقت پی ٹی آئی قیادت پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق شیر افضل مروت کاکہناتھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بھی گروپوں سے متعلق بیان آیا ہے،ان کاکہناتھا کہ صوابی جلسے میں تقریر نہیں کر سکا کیونکہ میں تاخیر سے پہنچا تھا، راستے میں پنجاب پولیس نے مجھے روکا تھا، اس لئے دیر ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close