نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی بیرون ملک اہم ملاقات کا امکان

لندن(پی این آئی) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ آج ملاقات متوقع ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوں گی، ملاقات آج دن یا رات کے کھانے پر ہونے کے امکانات ہیں۔مولانا فضل الرحمان نواز شریف کی رہائشگاہ ایون فیلڈ تشریف لائیں گے، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں