بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جانیوالے پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری کی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آنے والے پارٹی رہنماؤں کو حراست میں لینے کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حراست میں لیے جانے والوں میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب، سینیٹ اپوزیشن لیڈر شبلی فرار، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر شامل تھے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد تمام پی ٹی آئی قائدین کو اڈیالہ پولیس چوکی منتقل کردیا گیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا کو بھی حراست میں لیا گیا۔

اس حوالے سے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ آج شیڈول کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تھی۔ شبلی فراز ، عمر ایوب ، صاحبزادہ حامد رضا اور اسد قیصر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پہنچی تھے۔شیخ وقاص اکرم کے مطابق تمام قیادت کو تین بجے تک انتظار کرایا گیا اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہم اس فسطائیت کی بھرپور مزمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام مرکزی قیادت کو فوری رہا کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close