تنخواہ دار طبقے کے لیےٹیکس سے متعلق اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : تنخواہ دار طبقے پر مزید ٹیکس بڑھانے کی تجویز سامنے آئی تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے تجویز مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے تنخواہ دار طبقے پر مزید ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کردی، ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کی متبادل حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان، ٹریک اینڈ ٹریس اور ریٹیلرز اسکیم پر مذاکرات آج ہوں گے، ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت ایف بی آر کو جدید اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانا ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے ریٹیلرز اسکیم کے تحت رجسٹرڈ تاجروں کا ڈیٹا آئی ایم ایف کیساتھ شیئرکیا جائے گا، جولائی سے اکتوبر ایف بی آر کو تاجروں سے سترہ ارب روپے تک ٹیکس اکٹھا کرنا تھا جس میں ایف بی آر ناکام رہا۔حکام نے بتایا کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے تحت پانچ شعبوں میں سسٹم کی انسٹالیشن کا جائزہ لیا جائے گا اورپوائنٹ آف سیلز میں ایف بی آر رسید پر فیس ایک روپے سے بڑھانے کی تجویزسےآگاہ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ پی او ایس نہ لگانے والے ریٹیلرز کا خصوصی آڈٹ کرنے کی تجویز پر گفتگو ہوگی ساتھ ہی ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے پلان پر ایف بی آر انفورسمنٹ آرڈیننس پر مشن کو بریف کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close