5 دن کی چھٹی ! اہم خبر آگئی

لاہور : تعلیمی ادارے 5 دن کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، فیصلے کا اطلاق 13 نومبر سے 17 نومبر تک ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں بسنے والی اسموگ نے پنجاب کے مختلف شہروں میں اپنے پنجے گاڑ لئے ہیں۔پنجاب میں فضائی آلودگی میں ہوش ربا اضافے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے مزید 5 ڈویژنز کے اسکولز اور کالجز بند کردیے۔

اس حوالے سے محکمہ ماحولیات نے نوٹیفیکشن جاری کردیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ سرگودھا اور راولپنڈی ڈویژنز، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، ساہیوال ڈویژنز کے تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

محکمہ ماحولیات کا کہنا تھا کہ نرسری سے بارہویں جماعت تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے، فیصلے کا اطلاق 13 نومبر سے 17 نومبر تک ہوگا۔تمام تعلیمی اداروں کے ساتھ اکیڈمیز، ٹیوشن سینٹرز بھی بند رہیں گے تاہم گوجرانوالہ،لاہور، ملتان، فیصل آباد ڈویژنز میں بندش کا فیصلہ برقرار رہے گا۔

یاد رہے لاہور میں اسموگ کے پیش نظر بیرونی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، کھیلوں، نمائشوں اور تقریبات پر پابندی لگادی گئی ۔ نیٹ ریسٹورنٹس کی آؤٹ ڈور ڈائننگ پر بھی پابندی ہے جبکہ دکانیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں