پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی نے استعفے کی دھمکی دیدی

کراچی(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی ممتاز چانگ نے کچے میں کرپٹ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر اسمبلی رکنیت سے استعفے کی دھمکی دے دی۔

ممتاز چانگ نے کچے کے علاقے میں کرپٹ ایس ایچ اوز اور ڈی پی او کے خلاف ثبوت ایوان میں لہراتے ہوئے کہا کہ ہم ادھر چھولے بیچنے نہیں آئے عوام کی آواز بننا چاہتے ہیں۔ممتاز چانگ نے کہا کہ جو لوگ ڈاکوؤں کے ساتھ ہیں، ان کے خلاف میرے علاوہ اینٹی کرپشن اور آئی بی کے پاس بھی رپورٹس ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے حلقے سے لوگ اغوا ہوئے اور دو لوگوں کا زخمی کر دیا گیا، لوگ خون کے آنسو رو کر آتے ہیں، ادارے دھیان نہیں دیتے اور جھوٹی رپورٹیں پیش کرتے ہیں، میرے پر حملہ ہوا، میرے بندے اٹھائے، میں خاموش رہا۔

ممتاز چانگ کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں کچے میں ایک ہزار پولیس اہلکار ہیں لیکن چیک پوسٹ پر ایک بھی پولیس اہلکار نہیں ہے، کرپشن کا بازار گرم ہے، کل کچھ نہ کیا گیا تو ہمیں بھی خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں