توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان اور بشریٰ کیلئے عدالت سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)توشہ خانہ 2 کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ نہ ہو سکا۔

سابق وزیر اعظم کے خلاف آج توشہ خانہ 2 سے متعلق اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں 2 مقدمات کی سماعت ہونی تھی۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 14 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔اس سے قبل 8 نومبر کو اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس پر سماعت کرتے ہوئے عمران خان اور ان کی اہلیہ کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج سنایا جانا تھا جبکہ ان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی بھی مؤخر کر دی گئی۔

دوسری جانب توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر بھی سماعت نہ ہو سکی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے پراسیکیوٹر عمیر مجید ملک کی عدم دستیابی کے باعث درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں