فواد چودھری نے معافی مانگ لی

لاہور(پی این آئی) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں ایک مرتبہ پھر تحریری معافی مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔فواد چوہدری نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی۔ فواد چوہدری نے تحریری معافی نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا۔ توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close