عمران خان پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

لاہور(پی این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی،سرکاری وکیل فرخ لودھی نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

تفصیلا ت کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر پنجاب پولیس نے کل 54مقدمات درج کررکھے ہیں،لاہور میں بانی پی ٹی آئی عمران خان پر21مقدمات درج ہیں۔رپورٹ کے مطابق راولپنڈی19،شیخوپورہ7،فیصل آباد میں 5مقدمات درج ہیں،بانی پی ٹی آئی پر گوجرانوالہ میں ایک مقدمہ درج ہے۔سرکاری وکیل فرخ لودھی ایڈووکیٹ نے رپورٹ جمع کروا دی۔جسٹس فاروق حیدر کچھ دیر بعد بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین کی درخواست پر سماعت کرینگے۔بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات کی تفصیلات لینے کی استدعا کررکھی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close