اسلام آباد(پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ہائیکورٹ نے ماہ رنگ بلوچ کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔ماہ رنگ بلوچ کے وکلاء ایمان مزاری ایڈوکیٹ اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیے کہ ماہ رنگ بلوچ نے ٹائمز گالا کے لیے نیو یارک جانا تھا، کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ماہ رنگ بلوچ کو4 سے 5 گھنٹے تحویل میں رکھا گیا، جب ماہ رنگ کو روکا گیا اس وقت انکا نام کسی لسٹ میں نہیں تھا، لیکن اب انکا نام ای سی ایل میں ہے ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے ان پر گوادر میں ایف آئی آرز ہیں۔
سرکاری وکیل نے بتایا کہ پہلے نام پی این آئی ایل میں ڈالا گیا پھر اس لسٹ سے نکال کر ای سی ایل میں ڈالا گیا، ماہ رنگ پر دہشت گردی، ریاست مخالف سرگرمیوں کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں ، ہوم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی درخواست پر ان کا نام نو فلائی لسٹ میں ڈالا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں