پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کیلئے خوشخبری

اسلام آباد(پی این آئی) پاسپورٹس کی فراہمی میں تاخیر کا معاملہ داخلہ کمیٹی میں زیر بحث آگیا،ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے کہا کہ اب ہمارے پاس 25 پرنٹرز ہونے سے صلاحیت میں اضافہ ہوگیا، فاسٹ ٹریک کیٹگری میں بیگ لاک مکمل طور پر ختم کر دیا۔

ارجنٹ کیٹگری میں 1 لاکھ 70 ہزار کا بیگ لاک ہے۔آئندہ دو سے تین ہفتوں میں بیگ لاک ختم ہوجائے گا۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے داخلہ کمیٹی میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے پورا سال کوشش کی کہ کسی طریقے سے وزارت خزانہ سے پیسے لے لیں،20 سال پرانی مشینوں کو استعمال کیا جا رہا تھا۔پہلے ہر روز 75 ہزار پاسپورٹس بننے آتے تھے صلاحیت 22 ہزار کی تھی۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے کہا کہ اب ہمارے پاس 25 پرنٹرز ہونے سے صلاحیت میں اضافہ ہوگیا، فاسٹ ٹریک کیٹگری میں بیگ لاک مکمل طور پر ختم کر دیا۔ ارجنٹ کیٹگری میں 1 لاکھ 70 ہزار کا بیگ لاک ہے۔آئندہ دو سے تین ہفتوں میں بیگ لاک ختم ہوجائے گا۔ای پاسپورٹس کی مشینیں بھی دو نئی آر رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close