پی ٹی آئی کا لانگ مارچ؟ حکومت کیا کرنے جارہی؟اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا آئی ایم ایف کی حکومت ایک بل لا رہی جو کسان پر ٹیکس لگانے جا رہی ہے، ہم اس بل کو یکسر نامنظور کرتے ہیں عام کسان پر ظلم ہے صرف حکومت ایک کام میں کامیاب ہوئی پی ٹی آئی ورکر کے گھر داخل ہونے میں۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان کا کہناتھا کہ حکومت کسان پر ٹیکس لگانے جا رہی ہے وہی کسان ہے جس سے مریم نوازنے گندم نہ خریدی،ٹک ٹاک جعلی وزیر اعلی کے خلاف کسان کھڑے ہوجائیں ہم ان کے ساتھ ہیں،راتوں رات ظالمانہ بل لا رہے ہیں ان کے آقا آئی ایم ایف پندرہ تاریخ کو آ رہی ہے۔ہم اس بل کو یکسر نامنظور کرتے ہیں عام کسان پر ظلم ہے صرف حکومت ایک کام میں کامیاب ہوئی پی ٹی آئی ورکر کے گھر داخل ہونے میں ، آئی جی پولیس کو پے رول پر لگایا ہے کہ پی ٹی آئی ورکرز و رہنمائوں کو جیل سے نہ نکلنے دیں،شاہ محمود قریشی، محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ اور اعظم سواتی کو جیل سے باہر نہیں نکلنے دے رہے۔

ٹک ٹاکر حکومت ایک کام میں کامیاب ہوئی ہے کوئی شرم و حیا ہے بے شرم ہو چکے ہیں لوگ سوئٹزر لینڈ قوم کو سموگ میں چھوڑ کر جا رہے ہیں، پی ٹی آئی نومبر کے مہینے میں لانگ مارچ اور دھرنے کا اعلان کرے گی۔ہماری ترامیم لائیں آئی ایم ایف آرڈر پر کسان کے خلاف بل لا رہے ہیں آخر تک ڈرافٹ کی مخالفت کریں گے ،پنجاب میں دو سال ہو گئے عوام ساتھ دے رہی ہے،کون سی جماعت ہے جس نے دو سال احتجاج کیا ہو، لیاقت باغ میں پچاس ہزار لوگ اکٹھے ہوئے جس طرح ہم لوگ پنجاب میں پرفارمنس کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close