آئینی مقدمات کو اب تک سماعت کیلئے کیوں مقرر نہیں کیا جا سکا ؟

اسلام آباد (پی این آئی)آئینی مقدمات کو اب تک سماعت کیلیے کیوں مقرر نہیں کیا جا سکا ؟ اس کی وجہ سامنے آ گئی ہے ۔

“آن لائن ” کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں قائم آئینی بنچ کی تشکیل کے بعدسے اب تک اسکے سیکرٹریٹ کے قیام سمیت افسران کاتقررنہیں کیا جاسکا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی مقدمات کی کازلسٹ سامنے آسکی ہے جس سے آئینی مقدمات کوسماعت کے لیے مقرر کرنے میں مزید تاخیر ہونے کاامکان ہے۔”جنگ ” کے مطابق دوسری جانب آئینی درخواستوں کی کانٹ چھانٹ کی جاچکی ہے۔ 26آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں کو بھی سماعت کے لیے تاحال مقررنہیں کیا جاسکا ہے جسکی تعداد 12سے زیادہ ہوچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close