وی پی این سروسز میں خلل کی وجہ کیا ؟ جانیں

پاکستان میں گزشتہ روز متعدد انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) تک محدود رسائی کی شکایات آرہی ہیں جس کی وجہ ’سسٹم میں خرابی‘ کو قرار دیا گیا ہے۔

اتوار کے روز انٹرنیٹ صارفین نے شکایت کی کہ وہ فکسڈ براڈ بینڈ اور موبائل ڈیٹا دونوں پر ہی وی پی این تک رسائی حاصل نہیں ہورہی ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

یاد رہے کہ وی پی این اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب ملک میں کوئی ویب سائٹ یا ایپلی کیشن بند ہو۔

پاکستان میں رواں سال فروری کے بعد وی پی اینز کے استعمال میں اس وقت اضافہ ہوا جب حکومت کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

رواں سال کے آغاز میں انٹرنیٹ کی بندش یا سست روی کے باعث متعدد صارفین مجبوراً پراکسی نیٹ ورکس کا استعمال کررہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close