عمران خان کی رہائی سے متعلق مفتاح اسماعیل نے بڑی خبر دیدی

اسلام آباد (پی این آئی ) سابق وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو امریکا نے نہیں نکالا، نہ انہیں جیل سے نکال سکتا ہے۔

کراچی میں ادب فیسٹیول کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل سے رہائی امریکا کی مرضی پر انحصار نہیں کرتی، خان صاحب جیل سے نکلے تو وہ کسی اور وجہ پر نکلیں گے۔ مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ ہم نے اپنی پارٹی کا نظریہ دیا ہے جو ہماری ویب سائٹ پر موجود ہے۔انکا کہنا تھا کہ صحت و تعلیم ہر محکمے میں حکومت کو سنجیدگی اختیار کرنی ہوگی۔

سیاستدان ایک دوسرے کو برا بھلا کہتے ہیں، عوام کا کوئی نہیں سوچتا۔ کوئی سیاستدان عوام کےلیے کوئی کام نہیں کرنا چاہتا،بیروزگاری، مہنگائی، صحت کے مسائل پھر بھی حل نہیں ہوسکے۔ حکومت کو عوام کا بھی سوچنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں