احتجاج مہنگا پڑ گیا ، سینکڑوں اساتذہ معطل

مطالبات کے حق میں احتجاج اساتذہ کو مہنگا پڑ گیا ، کرک کے پرائمری اسکولوں کے تمام 800 اساتذہ کو معطل کر دیا گیا۔

اساتذہ گزشتہ 4 روز سے پشاور میں احتجاج کے دوران اسکولوں کی نجکاری نہ کرنے اور اپ گریڈیشن کا مطالبہ کر رہے تھے ، ڈی ای او نے اساتذہ کی معطلی کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

دوسری جانب مشیرِ خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والے اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی ہو گی۔ احتجاج کے لیے اساتذہ جتنی چھٹیاں کریں گے، ان کی تنخواہوں سے اتنی ہی کٹوتی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پونے 2 لاکھ اساتذہ کی اپ گریڈیشن ایک ساتھ کرنا ممکن ہی نہیں ، اساتذہ احتجاج ضرور کریں لیکن اسکولز میں کلاسز لینے کے بعد کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close