کراچی(پی این آئی) پاسپورٹ فیس میں ایک دفعہ پھر اضافے کی خبروں پر ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن تردید کردی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان کا کہنا ہےکہ پاسپورٹ فیس میں دوبارہ اضافے کی خبروں میں صداقت نہیں، پاسپورٹ فیس میں اضافہ 7 مارچ کو کیا گیا تھا،36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی 5 سالہ فیس نارمل کیٹگری میں 4500 روپے ہے، ارجنٹ کیٹگری میں فیس 7500 جبکہ فاسٹ ٹریک میں 12 ہزار 500 مقرر ہے،72 صفحات پر مشتمل نارمل کیٹگری کے 5 سالہ پاسپورٹ کی فیس 8200 روپے ہے، ارجنٹ کیٹگری میں فیس 13 ہزار 500 جبکہ فاسٹ ٹریک 18 ہزار 500 ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلی دفعہ گم ہونے کی صورت میں نارمل کیٹگری کے لیے 9 ہزار روپے فیس مقرر ہے،دوسری اور تیسری بار پاسپورٹ گم ہونے کی صورت میں فیس ڈبل اور ٹرپل ہوگی، پاسپورٹ فیس کا تعین کیٹگری اور مدت کے مطابق کیا جاتا ہے،36 صفحات اور 72 صفحات کی الگ جبکہ 100 صفحات کی فیس الگ الگ ہے، پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبروں پر شہری دھیان نہ دیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں