پی ٹی آئی 26ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرے گی؟بڑی خبر آگئی

صوابی (پی این آئی) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرخان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اگلے ہفتے 26ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرے گی،ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ ترامیم کو ختم کردے گی۔

پی ٹی آئی کا آج صوابی میں عوامی جلسہ ہوا، جلسے سے پی ٹی آئی رہنماؤں بیرسٹر گوہر خان، اسد قیصر، شیخ وقاص اکرم ، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور ، سلمان اکرم راجا، و دیگر نے جلسے سے خطاب کیا۔بیرسٹرگوہرخان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوجائیں گے، عوام کے دل میں بانی پی ٹی آئی کا نظریہ ہے، بانی پی ٹی آئی کے بغیر ملک کی سیاست ادھوری ہے، پی ٹی آئی اگلے ہفتے 26ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرے گی،ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ ترامیم کو ختم کردے گی،26ویں ترمیم کا مقصد ایک ہی تھا کہ عدلیہ میں مرضی کے ججز بٹھاؤ اور عدلیہ کو کنٹرول کرو۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی جیت کے بعد کچھ لوگ اپنے ٹویٹس ڈیلیٹ کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء اسد قیصر نے کہا کہ آئین قانون کے مطابق حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہمیں 26ویں آئینی ترمیم قبول نہیں ، حکومت نے ترمیم

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں