کوئلے سے لدے 3 ٹرکوں کو آگ لگا دی گئی

ہرنائی زیارت روڈ پر مانگی کے مقام پر کوئلے سے لدے 3 ٹرکوں کو آگ لگا دی گئی۔

یہ ٹرک ہرنائی کے علاقے شاہرگ، کھوسٹ سے کوئلہ سپلائی کر رہے تھے۔ڈپٹی کمشنر زیارت لیاقت علی کاکڑ کے مطابق نامعلوم افراد نے ٹرکوں کو آگ لگانے کے بعد فائرنگ بھی کی۔

ان کا کہنا ہے کہ ایس پی ہرنائی کی گاڑی پر بھی فائرنگ کی گئی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایس پی ہرنائی محفوظ رہے تاہم ان کا گن مین زخمی ہو گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close