حکومت نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور(پی این آئی)نئے پرنٹرز آنے سے محکمہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت دو گنی ہو گئی، اب 20 ہزار کے بجائے روزانہ کی بنیاد پر 40 ہزار پاسپورٹس پرنٹ کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق 10 نئے پرنٹرز کی مدد سے پروڈکشن صلاحیت میں 2 گنا اضافہ ہوا ہے، ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر 40 ہزار پاسپورٹس پرنٹ کیے جا رہے ہیں ، اس سے قبل یومیہ صلاحیت 20 ہزار پاسپورٹس تھی۔7 مزید جدید مشینیں جلد ہی پاسپورٹس ہیڈکوارٹرز پہنچیں گی۔ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ کے لیے دو پرنٹرز منگوائے گئے ہیں،جدید پرنٹرز آنے سے پرنٹنگ صلاحیت میں حیران کن حد تک اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں