ملک بھرمیں چھٹی کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی حکومت نے علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پرکل 9نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9 نومبر ہفتہ کو علامہ اقبال ڈے کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔یوم اقبال کے حوالے سے ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔اسٹیٹ بینک نے بھی ہفتے کو چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کل صوبہ بھر میں تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے، عام تعطیل کا نوٹیفکیشن تمام متعلقہ اداروں کو ارسال کردیا گیا ہے ،چیف سیکرٹری پنجاب کی منظوری سے سیکشن افسر عادل عمر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close