عمران خان کی ضمانت منظور، عدالت سے بڑی خبر آ گئی

لاہور(پی این آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 4مقدمات میں ضمانت منظورکرلی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سانحہ 9مئی اور مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت 4مقدمات کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی،عدالت نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ساتھ مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ پہلے ہی اپنے دلائل دے چکے ہیں،بار بار دلائل سے وقت ضائع ہوگا، اب ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ ہونا چاہئے۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے بیانیہ اپنایاکہ اگرگرفتاری ہو تو یہ سب کچھ کرنا ہے،پراسیکیوٹر جنرل نے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کی جائیں، پراسیکیوٹرجنرل فرہاد علی شاہ نے آج دلائل مکمل کئے ہیں۔انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 4مقدمات میں ضمانت منظورکرلی۔اے ٹی سی جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا، عدالت نے پانچ پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں