ججز کی تنخواہوں اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں لاکھوں کا اضافہ

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے ججز کے ہاؤس رینٹ اور الاؤنس میں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد ہاؤس رینٹ 68 ہزار سے بڑھ کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جمعرات کو جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کا جوڈیشل الاؤنس 3 لاکھ 42 ہزار سے بڑھا کر 10 لاکھ 90 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close