عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی حکومت نے 9 نومبر کو اقبال ڈے کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اقبال ڈے پر چھٹی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے ، علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی ہفتے کو چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 147 واں یومِ پیدائش منایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close