اسلام آ باد(پی این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہمارے ایم این اے خواجہ شیراز کو کل رات نقاب پوش اغوا کر کے لے گئے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ خواجہ شیراز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ہیں، گزشتہ شب نقاب پوش افراد خواجہ شیراز کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں اغوا کر لیا۔انہوں نے بتایا کہ خواجہ شیراز کی فیملی کہہ رہی ہے کہ انہیں اسلام آباد لایا گیا ہے، حاجی امتیاز کے گھر بھی ایسے ہی دھاوا بولا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں