اسلام آباد (پی این آئی) رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رؤف حسن نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی امید نہیں لگائی کہ ٹرمپ کے جیتنے سے بانی پی ٹی آئی آزاد ہوجائیں گے۔
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں رؤف حسن کا کہنا تھا کہ نہ کوئی امید لگائی تھی اور نہ ٹرمپ کے جیتنے پر کوئی امید لگا کر بیٹھے ہیں۔ہم نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے عدلیہ، پارلیمان اور پُرامن احتجاج کا سہارا لیا ہے۔ کبھی پارلیمانی پارٹی میں بھی اس مسئلے پر بات نہیں ہوئی۔انکا کہنا تھا کہ سٹیبلشمنٹ سے معمول کا انٹرایکشن ہے، کسی مخصوص ایشو یا خان صاحب کی رہائی پر سٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں