طالبعلموں کیلئے مفت الیکٹرک بائیکس ،بڑا اعلان کر دیا گیا

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی جانب سے 100 طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کی جانب سے آج الیکٹرک بائیکس کے مختلف ماڈلز کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ رانا تنویر حسین نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تھری ویلرز برآمد کرنے کی پوزیشن میں آگیا ہے، الیکٹرک موٹر سائیکل کے لئے 4 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، دو کمپنیوں کو پاکستان میں الیکٹرک وہیکل کا لائسنس دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے 31 کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close