اسلام آباد : حج اخراجات کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آگئی، حج درخواست کیساتھ عازمین کو کتنے لاکھ روپے جمع کرانے ہوں گے؟
تفصیلات کے مطابق حج پالیسی 2025 کی اہم تفصیلات سامنے آگئی ، ذرائع نے بتایا کہ حج اخراجات10 لاکھ75 ہزار سے11 لاکھ75 ہزار کے درمیان ہوگی جبکہ قربانی کی رقم 55ہزار روپے حج اخراجات پیکج کے علاوہ دینا ہوں گے۔
عازمین کو اقساط میں حج اخراجات جمع کرانے کی اجازت ہوگی، درخواست کیساتھ 2 لاکھ اور قرعہ اندازی میں نام آنے پر14 دن میں 4 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے تاہم باقی اخراجات یکم سے 10فروری 2025 تک دینا ہوں گے۔
ذرائع نے کہا کہ خواتین بغیر محرم جاسکیں گی لیکن والد یا شوہر کی طرف سےحلف نامہ دینا ہوگا۔
سرکاری حج اسکیم میں 5 ہزار عازمین ڈالر اسکیم کے تحت حج کرسکیں گے جبکہ بیرون ملک سے زرمبادلہ پاکستان بھجوانا اور ویکسی نیشن کرانا بھی لازم ہوگا۔
پرائیوٹ اسکیم میں اسپانسرز شپ کے تحت30ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے، سرکاری اسکیم کیلئے مختصر حج کی اجازت ہوگی،مختصر حج 20 سے 25 دن تک ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں