اسلام آباد (پی این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلم غوری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو سہولیات سے محروم رکھنے کی بھی مذمت کی ہے، آج مشاورت ہوئی ہے کہ حکومت نے کل شب خون مارا ہے، حکومت نے کسی اور کو نہیں اپنے آپ کو توسیع دینے کی کوشش کی ہے،ہم اپوزیشن کی دوسری سیاسی جماعتوں سے مل کر پارلیمنٹ اور پارلیمان کے باہر مل کر جدوجہد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا جو رویہ سامنے آیا ہے وہ کسی صورت جمہوری نہیں ہے، جعلی مینڈیٹ والی اسمبلی کی قانون سازی کو ہم مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے فوجی عدالتوں سمیت بہت کچھ اصل مسودے سے نکلوایا ہے، کچھ شقوں کو آج حکومت نے استعمال کیا ہے، اگر بانی پی ٹی آئی کی میرٹ پر رہائی بنتی ہے تو ضرور ملنی چاہیے، مقدمات پر مقدمات نہیں بننے چاہیئں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں