حافظ نعیم الرحمان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا

کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان اور یوسی چیئرمین 8 نارتھ ناظم آباد حافظ نعیم الرحمان کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر محمد سلیم عباسی نے نوٹس جاری کیا ہے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حافظ نعیم الرحمان کو کل متعلقہ حکام کے سامنے خود یا کونسل کے ذریعے پیش ہونے کا نوٹس دیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان کل 3 بجے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر خود یا کونسل کے ذریعے پیش ہوکر جواب دیں۔نوٹس کے مطابق گلبرگ ٹاؤن میں بڑے جلسے اور بڑی تقریبات پر پابندی ہے جب کہ تین نومبر کو بنو قابل پروگرام سنگھم گراونڈ یوسی 5 میں منعقد کیا گیا، بنو قابل پروگرام میں حافظ نعیم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، انتخابی ماحول میں ایسے پروگرام منقعد کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں