راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے موٹر وے ٹھٹہ خلیل پر ہنگامہ آرائی سے متعلق مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
واضح رہے کہ اعظم سواتی کی مختلف مقدمات میں اسلام آباد کی عدالت سے ضمانت ملنے پر انہیں آج صبح اٹک جیل سے رہا کیا گیا تھا تاہم ٹیکسلا پولیس نے انہیں جیل سے رہا ہوتے ہی حراست میں لیا تھا۔
سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، اس موقع پر اعظم سواتی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس کی جانب سے 14 روز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی، جسے عدالت نے مسترد کردیا اور پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
عدالت نے اعظم سواتی کو 7 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا، بعد ازاں ٹیکسلا پولیس اعظم خان سواتی کو لے کر عدالت سے روانہ ہو گئی۔
واضح رہے کہ اعظم سواتی پر مختلف تھانہ ٹیکسلا میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں