وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد(پی این آئی) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے ۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا نے صوبے میں چینی کی برآمد کی اجازت دینے کے فیصلے کو واپس لینے کےلیے ہائیکورٹ کی ہدایت پر معاملے کو ای سی سی میں پیش کیا تاہم کمیٹی نے فیصلہ برقرار رکھا ، ای سی سی نے ملکی سطح پر چینی برآمد کرنے کے اپنے فیصلے کو برقرار رکھا ۔

“جنگ ” کے مطابق ای سی سی نے بجلی کی گردشی قرضے کو رواں مالی سال کم کر کےآئی ایم ایف کے ساتھ طے کردہ ہدف 1077ارب روپے تک لانے کی منظوری دےدی اور گردشی قرضے میں کمی لانے کےلیے وزارت بجلی کے سرکولر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان25-2024 کومنظور کر لیا، جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ، نقصان میں کمی ،پاور سیکٹر کے واجبات میں کمی اور مالیاتی استحکام لایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں