اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے آئندہ 10 سال تک بجلی کی قیمتیں بڑھتی رہنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
اسلام آباد میں ایک تھنک ٹینک کی تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر اویس لغاری نے خدشہ ظاہر کیا کہ موجودہ صورتحال برقرار رہی تو آئندہ 10 سال تک بجلی کی قیمتیں بڑھتی رہیں گی اور آئندہ 10 سال میں بجلی کی قیمت مزید ناقابل برداشت ہوسکتی ہے۔اویس لغاری نے کہا کہ طلب 10سال تک سالانہ 2.8 فیصدبڑھنے کےباوجود بجلی ٹیرف میں اضافے کارجحان رہےگا۔وفاقی وزیر نے مستقبل کے درآمدی بجلی منصوبے کاسا کو مہنگا قرار دیتے ہوئے کہا کہ دعا کریں افغانستان میں کاسا کا انفرا اسٹرکچر نہ لگ سکے ورنہ کاسا منصوبے کی مہنگی بجلی کی قیمت کون ادا کرے گا؟ ہم آئی پی پیز معاہدوں میں کچھ نہیں کرسکتے تھے مگر آئی پی پیز مالکان کی مہربانی ہے کہ انہوں نے اپنا منافع قربان کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں