سعودی عرب میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودیہ اور قطر پر کابینہ کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی کراؤن پرنس محمد بن سلمان نے پاکستان سے آئی ٹی کے شعبے کے لیے مزید افرادی قوت مانگی ہے جبکہ قطر پاکستان میں آئی ٹی پارک قائم کرنے جارہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی حکومت سے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے پھر ولی عہد محمد بن سلمان سے ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں محمد بن سلمان نے ایک بار پھر پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کی ترقی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے دوستانہ گفتگو کی۔شہباز شریف نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے آئی ٹی کے حوالے سے واضح کہا تھا کہ اس شعبے میں بہت گنجائش موجود ہے پاکستانی حکومت لیبر بھیجے ہمیں اس شعبے میں لاکھوں افراد کی ضرورت ہے اور آئندہ برسوں میں اس سے کہیں زیادہ افرادی قوت کی ضرورت پڑے گی اسی طرح امیر قطر نے بھی یہی بات کی اور انہوں نے پاکستان میں ایک آئی ٹی پارک قائم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں