قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی،اہم پی ٹی آئی رہنما اور عطا تارڑ کے درمیان ہاتھا پائی

اسلام آباد:قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے شاہد خٹک اور ن لیگ کے عطا تارڑ کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت کی جانب سے مختلف بلز ضمنی ایجنڈےکے ذریعے لائےگئے۔اس دوران قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی۔ اپوزیشن نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

پی ٹی آئی کے شاہد خٹک اور ن لیگ کے عطا تارڑ کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔حالات خراب ہونے پر سارجنٹ ایٹ آرمز ایوان میں داخل ہوگئے۔

ایوان میں دونوں طرف سے شدید نعرےلگائے گئے۔ عطا تارڑ نے ‘بانی پی ٹی آئی کی باجی چور ہیں، قاسم کے بابا چور، پنکی،گوگی اور کپتان لوٹ کے کھا گئے پاکستان’، کے نعرے لگائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close