ضمانت منظور۔۔؟اعظم سواتی کو بڑا ریلیف

اسلام آباد ( پی این آئی)عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء اعظم سواتی کی 8 کیسز میں ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اعظم سواتی کے خلاف ڈی چوک احتجاج میں مالی معاونت پر درج مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، جہاں پراسیکیوٹر راجہ نوید اور اعظم سواتی کے وکیل سہیل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔بتایا گیا ہے کہ پراسیکیوٹر راجا نوید کی جانب سے اعظم سواتی کی ضمانت کی مخالفت کی گئی، تاہم عدالت نے 20، 20 ہزار مچلکوں کے عوض 8 مقدمات میں اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔

ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق سینیٹر اعظم سواتی کے عدالتی اوقات کے بعد دیے گئے جسمانی ریمانڈ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جہاں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی، انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی وضاحت عدالت میں پیش کی گئی، جس میں کہا گیا کہ تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا، اگر حتمی طور پر ساڑھے چھ بجے جسمانی ریمانڈ دیا گیا تو پھر کیا غلط ہے؟ 13 مقدمات تھے اس تمام عمل میں وقت تو لگتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close