پی ٹی آئی میں اختلافات، احتجاج میں اہم رہنما کو تقریر نہیں کرنے دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے لندن میں برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہرے میں پارٹی میں اختلافات سامنےآگئے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ شہریارآفریدی کو احتجاج سے تقریر نہیں کرنے دی گئی۔ جلسے سے ذلفی بخاری، شہباز گل اور دیگر نے خطاب کیا لیکن شہریار آفریدی کے اسٹیج پر آتے ہی شہباز گل اسٹیج سے اترگئے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شہریار آفریدی کا کہنا تھاکہ میں خان کا سپاہی ہوں، مجھے کہا گیا تھا میں آیا اور احتجاج میں رہا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں سمجھ آئی مجھے جلسے میں بلا کر تقریر نہیں کرنے دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close