پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کو جیل سے رہائی مل گئی

باجوڑ (پی این آئی) ڈی چوک احتجاج کیس میں گرفتاری کے بعد رہا ہونے والےایم پی اے انور زیب گھر پہنچ گئے، ان کے گھر پہنچنے پر علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا۔

24 نیوز کے مطابق انور زیب کا جیل سے رہائی کے بعد ورکرز نے ہار پہنا کر شاندار استقبال کیا، پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی جیل سے رہائی کے بعد رہائش گاہ پہنچے تو خوشی میں کارکنان کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی، گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے علاقہ گونج اٹھا اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close