اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا کی رہائی کے بعد پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں کس نے اغوا کی اتھا۔
سلمان اکرم راجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انتظار پنجوتھا کی حالت کی ویڈیو بناکر خوف پھیلانے کی کوشش کی گئی، انہیں جس حالت میں جس ڈرامے کے ساتھ بازیاب کیا وہ شرمناک ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظار پنجوتھا کی بازیابی کی ویڈیو خوف پھیلانے کے لیے جاری کی گئی۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ انتظار پنجوتھا کو انہوں نے ہی اغوا کیا تھا جو کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا کو چار ہفتے قبل اغوا کیا تھا، جو گزشتہ رات حسن ابدال سے بازیاب ہوئے۔انتظار پنجوتھا کہ بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ نے احکامات جاری کیے تھے، جس پر گزشتہ روز سرکاری وکیل نے 24 گھنٹے تک کا وقت لیا تھا۔بازیابی کے بعد ابتدائی بیان میں انتظار پنجوتھا نے بتایا کہ مجھے 8 اکتوبر کو اسلام آباد سے 2 کروڑ روپے تاوان کی غرض سے اغوا کیا گیا تھا، مجھ پر بہت تشدد کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں