حکومت کا ایک اور اہم قانون سازی کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)حکومت کی جانب سے پیر کے روز قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اہم قانون سازی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 کے بجائے 4 بجے ہوگا۔ اسپیکرایازصادق نے اجلاس کے وقت میں تبدیلی کی۔ذرائع کے مطابق حکومت کل قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اراکین کو ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع قومی اسمبلی کا کہنا ہےکہ انسداد دہشت گردی ترمیمی بل بھی کل منظور ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close