انا للہ وا نا الیہ راجعون ،افسوسناک حادثہ،چار بچے جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن بچوں پر گرگئی جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے 3 سگے بھائیوں سمیت 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

دلخراش واقعہ ٹانک کے نواح میں واقع ایک گاؤں میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ بچے کھیتوں میں کھیل رہے تھے کہ اس دوران بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن ان پر گرگئی اور کرنٹ لگنے سے 4 بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں 3 سگے بھائی بھی شامل ہیں، مرنے والے چاروں بچوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close