بڑی کارروائی، درجن بھر دہشت گرد گرفتار

لاہور: سی ٹی ڈی پنجاب نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 12 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں ہوئیں ، کارروائیاں سرگودھا، بھکر، رحیم یار خان اورفیصل آباد میں کی گئیں۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شیخوپورہ،ننکانہ صاحب اورجھنگ میں بھی کارروائی کی گئی، بھکر اور سرگودھا سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار ہوئے۔

سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی سے لاہور بڑی تباہی سے بچ گیاسی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور باروی مواد برآمد۔حکام نے مزید بتایا کہ دہشت گرد کارروائی کرکے خوف وہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close