پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے؟بیرسٹرسیف کابڑا انکشاف

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹرسیف نے پاکستان تحریک انصاف کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی تصدیق کردی۔

بیرسٹرسیف کا کہنا تھاکہ جو لوگ جمہوریت کو دوبارہ اپنی راہ پر لاسکتے ہیں پی ٹی آئی ان سے رابطے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام فریقین سے پی ٹی آئی کی انڈراسٹینڈنگ ہو تاکہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنما رہا ہو سکیں مگر پی ٹی آئی کا ہدف ڈیل نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ کیسز بنانے والوں کو اب خود سمجھ آگیا ہے اسی لیے بشریٰ بی بی کی رہائی کے بعد مزید کیسز نہیں بنائے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close